مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کی گورنرپنجاب سے ملاقات

5 Jul, 2019 | 01:21 PM

Shazia Bashir

سٹی42: جوڑ توڑ کی سیاست عروج پر، مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے گورنرپنجاب سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے گورنرپنجاب چودھری محمد سرور سے لندن روانگی سے قبل ملاقات کی، اس دوران پنجاب اورحلقے کی صورتحا ل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جلیل شرقپوری چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہےکہ ناراض ن لیگی اراکین کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جبکہ آئندہ چند روز میں مزید لیگی اراکین تحریک انصاف کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں