(عابد چودھری) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر استعمال سرکاری گاڑی مریم نواز سے برآمد کر لی گئی، گاڑی کیبنٹ ڈویژن نے لاہور پولیس کی مدد سے جاتی امراء سے قبضہ میں لے لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاتی امراء سے نواز شریف کے زیر استعمال سرکاری بلٹ پروف مرسیڈیز حکومت نے واپس لے لی، اسلام آباد سے آئے افسران نے پولیس کی مدد سے جاتی امراء سے گاڑی قبضہ میں لی, سرکاری بلٹ پروف مرسیڈیز نواز شریف کی فیملی کے زیر استعمال تھی جبکہ حکام سرکاری بلٹ پروف گاڑی جاتی امراء سے اسلام آباد لے گئے۔