لاہور ہائیکورٹ میں کھجور کا درخت گرگیا

5 Jul, 2019 | 11:14 AM

Sughra Afzal

(حسن خالد) شہر میں تیز آندھی کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں 50 سالہ پرانا کھجور کا درخت گرگیا، درخت گرنے سے 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

لاہور میں جمعرات کے روز چلنے والی تیز آندھی سے جہاں شہر کا موسم خوشگوار ہوا وہیں متعدد مقامات پر درخت گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے، لاہور ہائیکورٹ کی پارکنگ میں تیز آندھی سے کھجور کا درخت وکلاء کی گاڑیوں پر گر گیا جس سے 2 گاڑیاں تباہ ہوگئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بعدازاں امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر درخت کو ہٹا کر راستہ بحال کردیا۔

مزیدخبریں