بادلوں کی بھرپوراننگز نے گرمی کی چھٹی کرا دی

5 Jul, 2019 | 11:07 AM

Shazia Bashir
Read more!

  سٹی42: ٹھنڈی ہوائیں اور کالی گھٹائیں، خوشگوار موسم  نے گرمی کے ستائے شہریوں کو نہال کردیا۔

بادلوں کی بھرپوراننگز نے گرمی کی چھٹی کرا دی، ملک کے بیشترعلاقوں میں پری مون سون کاراؤنڈ، رم جھم اورٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوارکردیا، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ابرکرم برسا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سہانا ہو گیا۔  محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی ابرآلود موسم کے باوجود درجہ حرارت40  ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

مزیدخبریں