ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سالانہ سپورٹس کیلنڈر کا اعلان

سالانہ سپورٹس کیلنڈر کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کا اعلان کردیا، سالانہ کھیلوں کا آغاز 18 اگست سے ہوگا جو 26 دسمبر تک جاری رہےگا، لڑکیاں چھ جبکہ لڑ کے گیارہ کھیلوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔   

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کا اعلان کیا۔ سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2019ء کا آغاز 18 اگست سے ہوگا جو 26 دسمبر تک جاری رہے گا، انڈر 16 بوائز کے لئے 11 گیمز کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ گرلز کی چھ گیمز شامل ہیں۔

بوائز کیلئے اتھلیٹکس، بیڈ منٹن، سوئمنگ، تائیکوانڈو، ہاکی، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، سنوکر، فٹ بال، والی بال اور ریسلنگ شامل ہیں جبکہ خواتین کیلئے اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، تائیکوانڈو، ہاکی، ٹیبل ٹینس اور والی بال شامل ہیں۔

ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت تحصیل، ضلع، ڈویژن اور پنجاب کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔