ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان وزیراعظم بن کر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے:میاں محمود الرشید

 عمران خان وزیراعظم بن کر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے:میاں محمود الرشید
کیپشن: Mehmood ul rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر: پی پی160 سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں عمران خان وزیر اعظم بنیں گے اور عوام کی بھر پور خدمت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عوام ایک بار موقع دے، اگر اللہ نے چاہا تو دو ہزار آٹھارہ کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو پیرس اور کراچی کو لاہور بنانے والوں کا پول دو دن پہلے کھل گیا۔

مزید پڑھیں:عمران خان ایک روزہ دورہ پر کل لاہورآئینگے

 میاں محمود الرشید نے کہا کہ مہنگائی پہلے سے تین گناہ زیادہ ہوگئی ہے اور جمہوریت کے ثمرات عوام کو میسر نہیں ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کے برے حالات ہیں، حکومت میں آ کر تعلیمی نظام بہتر بنانے سمیت ملک سے لوٹی ہوئی اربوں کی دولت واپس لائیں گے۔