25 جولائی ان کی منفی،انتشاری سیاست کا آخری دن ہو گا: حمزہ شہباز

5 Jul, 2018 | 08:20 PM

عطاءسبحانی

عمراسلم:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پچیس جولائی کو عوام عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔قوم کے تاریخی مینڈیڈیٹ کے ساتھ تعمیر وترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء حمزہ شہباز شریف نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہکامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے قوم کو ڈیلیور کیا ہے، جبکہ عمران خان صاحب نے سارا وقت دھرنوں ناچ گانوں الزام تراشی اور جھوٹ گھڑنے میں صرف کیا،ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب ابھی بی قومی مینڈیڈیٹ میں نقب لگانے کے چور راستے اور چور دروازے تلاش کرنے میں مشغول ہیں، 25 جولائی ان کی منفی اور انتشاری سیاست کا آخری دن ہو گا، قوم کے تاریخی مینڈیڈیٹ کے ساتھ تعمیر وترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:بار بار اخراجات کے بارے میں جھوٹ بولا گیا: ڈاکٹر یاسمین راشد
اس موقع پرمستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت سیاسی کارکنان کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی گئیں جبکہ کلثوم نواز کی جلد صحتیابی اور قائدین کی صحت و سلامتی اور الیکشن 2018 میں سرخروئی کےلیئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزیدخبریں