یاور ذوالفقار:مدرسہ کی آڑ میں فراڈ اور جعل سازی سے زمین پر قبضہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جمعیت علما اہل حدیث کے رہنماء ذاکر الرحمان صدیقی کے خلاف درخواست پر عدالت نے 30 جولائی کو گواہان طلب کر لئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد علی خان نے شہری بشری حیات کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل مدثر حسین نے موقف اختیار کیا کہ ذاکر
الرحمان صدیقی نے فراڈ اور جعل سازی سے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ تمام کوائف درخواست گزار کے نام پر موجود ہیں۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:نااہلی کیس، جج کے ایسے ریمارکس کہ شاہد خاقان عباسی کے پسینے چھوٹ گئے
ذاکر الرحمان اور انکی ساس دھوکہ دہی میں ملوث ہیں، وکیل نے استدعا کی انکے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے، دوسری جانب ذاکر الرحمان کے وکیل حافظ عبید نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے جھوٹامقدمہ درج کیا ہے انہوں نے دھوکہ نہیں کیا لہذا انکو بری کیا جائے۔