ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بار بار اخراجات کے بارے میں جھوٹ بولا گیا: ڈاکٹر یاسمین راشد

بار بار اخراجات کے بارے میں جھوٹ بولا گیا: ڈاکٹر یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کی جی پی او چوک میں انتخابی مہم۔ کار سوار ہو یا موٹر سائیکل والا سب سے بلے کے لیے ووٹ مانگ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جی پی او اورنج ٹرین انڈرگراونڈ سٹیشن کے معاملے پر آزاد کمیشن غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کےذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے۔

تحریک انصاف کی امیدوار سڑک پر ووٹ مانگنے کے لیے نکل پڑیں۔ جی پی او چوک سے گزرنے والے کار سوار کو بھی روک لیا اور موٹر بائیک والا بھی بچ کر نہ جاسکا۔ہر ایک سے بس ایک تقاضا۔ ووٹ دینا تو بلے کو دینا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوامی مخالفت اور اپوزیشن کے اعترضات کے باوجود طویل مدتی قرضہ لے کر اورنج ٹرین منصوبہ شروع کیا گیا ۔ بار بار اخراجات کے بارے میں جھوٹ بولا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا تاریخی عمارتوں کی حفاظت کی خاطر شہباز حکومت نے سپریم کورٹ کو تحریری ضمانت دی جسکی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔ اورنج ٹرین منصوبے میں ناقص میٹریل کا استعمال ہوا۔ بتائیں اگر ٹرین چل رہی ہوتی تو جانی اور مالی نقصان کا ذمہ دار کون تھا۔تحریک انصاف کی امیدوارنے مطالبہ کیا کہ اس پورے علاقہ کی زیر زمین مٹی کا ٹیسٹ کروایا جائے تا کہ پتہ چل سکے یہاں پر نمی کا تناسب کیا ہے ۔