قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ کوئی حسن کارکردگی کا تمغہ نہیں، جسے نواز شریف خود وصول کرنا چاہتے ہیں۔
ٹیلی فون پر رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کرپشن ہر موسم میں ہوسکتی ہے تو احتساب کیوں نہیں؟ لٹیرے اسمبلی پہنچ گئے تو استحقاق کے پیچھے چھپ جائینگے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ملزمان کو ریلیف دینا کسی ادارے کا صوابدیدی اختیار نہیں ہے۔ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ لٹیروں کو انتخابی مہم کے دوران گرفتار نہ کرنے کے بیان پر کرپشن سے نفرت کرنے والوں کو تکلیف پہنچی ہے۔
پڑھنا مت بھولئے: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اپنے دفاع میں حلفیہ بیان دینے سے انکار کرنے والا عوام سے کہہ رہا ہے میرے دفاع کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب تک پاور میں رہے انہوں نے راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ پبلک نہیں ہونے دی۔