تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

5 Jul, 2018 | 04:06 PM

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے این اے67 سے پی ٹی آئی کے امیدوار فواد چودھری کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ فواد چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے،  درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا جبکہ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں درستی کر دی ہے، اس کے بعد ایپلٹ ٹربیونل کے پاس نااہل قرار دینے کا جواز نہیں۔

خبر پڑھیں۔۔نواز شریف کے دست راست فواد حسن فواد کو نیب نےگرفتار کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فواد چودھری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نیب کو سیاستدانوں کے حوالے سے دوہرا معیار نہیں اپنانا چاہیے، کرپشن میں ملوث افتخار چودهری کو گرفتار کرنا چاہیے، کیا نیب صرف سیاست دانوں کے خلاف کارروائی کے لئے رہ گئی ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔شاہد خاقان عباسی کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

ایک سوال کے جواب پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے  پوری قوم دعا گو ہے مگرنوازشریف کی خواہش پر فیصلہ ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔

انکا کہنا تھا امیر کے لئےالگ اور غریب کے لئے الگ قانون کا تاثر ختم ہونا چاہیے،احتساب عدالت کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر نہیں کرنا چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ نظام انصاف ایک شخص کیلئے انتظار کرتا رہے۔

مزیدخبریں