(سٹی42) نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کرپشن سکینڈل میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا۔
خبر پڑھیں۔۔شاہد خاقان عباسی کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
سٹی 42 کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب کے روبرو پیش ہوئے۔ نیب حکام نے فواد حسن فواد سے آشیانہ ہائوسنگ اقبال کیس کے حوالے سے کچھ سوال کیے جس کے وہ مناسب جواب نہ دے سکے جس پر نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور میں 488 خطرناک عمارتوں کا انکشاف
واضح رہے کہ نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کی تفتیش کے لیے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آج طلب کیا تھا۔ کیس کی تحقیقات کے دوران نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو 9 بار طلب کیا گیا تاہم وہ صرف 4 مرتبہ پیش ہوئے۔
نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جن میں راولپنڈی میں مبینہ طور پر اربوں روپے کا پلازہ بھی شامل ہے۔ ان پر ملک کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ اور مہنگی ہاﺅسنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کا بھی الزام ہے۔