شعیب مختار:ایدھی فاؤنڈیشن کے بعد کراچی کی ایک اور نجی ایوی ایشن کمپنی نے پاکستان میں ایئر ایمبولنس سروس چلانے کا فیصلہ کیاہے۔
نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کا ایئر ایمبولنس طیارہ کراچی پہنچ گیا،جدید ایئرایمبولنس طیارہ پائپر سینیکا سے فوری طور پر مریضوں کو کسی بھی ایئرپورٹ سے کراچی منتقل کیا جائے گا ۔سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولنس سروس کے لیے مزید 2طیارے جلد بیڑے میں شامل کیے جائینگے،ایئر ایمبولنس سروس طیارے میں ایک مریض کے ہمراہ طبی ٹیم سفر کرسکے گی،ملک بھر میں جہاں بھی ضرورت ہوگی وہاں ایئرایمبولنس سروس طیارے کو بھیج کر مریضوں کو شفٹ کیا جائے گا۔