ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم سرما کی تعطیلات، تعلیمی ادارے کھلنے کی تاریخ سامنے آگئی

 موسم سرما کی تعطیلات، تعلیمی ادارے کھلنے کی تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکولز کھلنے کی تاریخ سامنے آگئی۔ 

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی تعلیمی اداروں کے کھلنے کا نوٹیفکیشن پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولٹری اتھارٹی نے جاری کردیا جس کے مطابق  سکولز 6 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

 پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ دھرنوں اور مظاہروں کی وجہ سے بچوں کا کافی وقت ضائع ہو چکا ہے، اس لیے چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ والدین سے ہدایات کی گئی ہےکہ وہ بچوں کو گرم یونیفارم، جیکٹ یا سویٹر پہنا کر اسکول بھیجیں، بڑھتی مہنگائی کے باعث نجی اسکولز کی انتظامیہ نے والدین کے جیب پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

   نوٹفیکیشن کے مطابق نجی سکول اور کالج 21 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے، کل 6 تاریخ سے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا