زاہد چوہدری : پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے شیڈول جاری کردیا۔
پی ایم ڈی سی کے احکامات کے مطابق داخلہ کا عمل کل سے شروع ہو جائے گا،ایم بی بی ایس کیلئے آن لائن درخواستیں 6 جنوری سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی،پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی
سرکاری ڈینٹل کالجوں کیلئے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی،بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری کی جائے گی،
امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے