ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دوران امریکی پرچم سرنگوں رہے گا

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دوران امریکی پرچم سرنگوں رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو منعقد ہوگی تاہم اس دوران امریکی پرچم سرنگوں ہی  رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا ہے کہ شاید پہلی مرتبہ کسی صدر کی تقریب حلف برداری کے دوران امریکی پرچم سرنگوں ہوگا۔ہ کوئی بھی یہ دیکھنا نہیں چاہے گا اور کسی بھی امریکی کو یہ بات پسند نہیں آئے گی۔جبکہ حقیقت میں ایسا دوسری بار ہو رہا ہے ۔ 26 دسمبر 1972 کو سابق امریکی صدر ہیری ایس ٹرمین کی وفات کے باعث ایک ماہ کے لیے امریکی پرچم سرنگوں رکھا گیا تھا اور  20 جنوری 1973 کو امریکی صدر رچرڈ نکسن کی دوسری مدت صدارت کے لیے حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی، اس دوران امریکی پرچم سرنگوں ہی رہے  تھے۔ اب 29 دسمبر 2024 کو سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی وفات پر امریکی صدر جوبائیڈن نے روایت کے مطابق امریکی پرچم کو 30 روز تک سرنگوں رکھنے کے احکامات جاری کیے  ہیں  اور اسی دوران ٹرمپ کی تقریب حلف برداری بھی منعقد ہونی ہے۔