محسن شیرازی :ضلع کرم میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔نوٹیفکشن بھی جاری ہوگیا ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع کرم میں پانچ سے زائد افراد کی اجتماع پر پابندی لگا دی گئی،اسلحہ کی نمائش پربھی مکمل پابندی ہوگئی۔گاڑیوں سے لوڈ سپیکروں پر دفعہ 144 کے نفاذ کے اعلانات کئے جارہے ہیں
ضلع کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ میں زخمی ہونے والے جاوید اللہ محسود کی جگہ اشفاق خان ڈپٹی کمشنر ضلع کرم تعینات کردیا گیا جبکہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق گزشتہ روز لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جگہ اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر ضلع کرم تعینات کردیا گیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیر عابد مجید کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع کرم میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا اور پانچ افراد سے زائد کی اجتماع پر پابندی لگادی گئی اور ساتھ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگادی گئی تاہم پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے لاوڈ سپیکرز کے ذریعے سے کرفیو کے نفاذ کے اعلانات کئے جارہے ہیں