حاشر وڑائچ: کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پرصدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے کہا کہ سارا کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
کشمیر ہاؤس میں منعقد سیمنار میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام آج بھی قربانیاں دے رہی ہے ،ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، سیز فائر کر کے انڈیا کو ریلیف دیا گیا ، ہم مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بے نقاب ہو چُکا ہے اب ہمیں بھی اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیے ،سارا کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا،ہمیں بین القوامی کمیٹی اور اقوام متحدہ کو بھی یہ یاد دلانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا لوگ مقابلہ کر رہے ہیں،بھارت کو دہشت گرد قرار دیا جا چُکا ہے ،بھارت بے نقاب ہو چُکا ہے اب ہمیں بھی اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیے ۔