ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ملاقات گووندا سے پہلے ہوجاتی تو وہ ان سے شادی کرلیتیں۔
ان دنوں سنیتا آہوجا اپنے انٹرویوز کے سبب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کبھی وہ اپنی ساس سے پہلی ملاقات کا ذکر کرتی ہیں تو کبھی اپنے ہی شوہر کو چھوٹی سوچ کا مالک کہہ کر سب کی توجہ سمیٹی نظر آتی ہیں۔
اسی انٹرویو میں سنیتا نے لگے ہاتھوں یہ انکشاف بھی کرڈالا کہ اگر اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ملاقات گووندا سے پہلے ہوجاتی تو وہ ان سے شادی کر لیتیں۔
سنیتا آہوجا نے اپنے شوہر گووندا کے 90 کی دہائی کے مصروف دنوں اور ان کے ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ،’ 90 کی دہائی میں گووندا بہت مصروف تھے جس کی وجہ سے ان کی فیملی انہیں کم ہی دیکھ پاتی تھی۔‘
سنیتا بتاتی ہیں کہ’ گووندا گھر آ کر صرف چند گھنٹے سویا کرتے تھے۔ اور چونکہ اس دوران سنیتا خود بھی اپنی بیٹی ٹینا کے ساتھ مصروف رہتی تھیں، اس لیے انہیں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا تھا۔‘
سنیتا نے شوہر کی مصروفیات کا ذکر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ’اس وقت گووندا کے زیادہ تر آؤٹ ڈور شوٹس شملہ، کشمیر اور دیگر مقامات پر ہوتے تھے، میں اپنی بیٹی کے ساتھ مصروف رہتی تھی اور کبھی کبھار ہم ان کے ساتھ آؤٹ ڈور شوٹس پر مدراس یا حیدرآباد بھی جاتے تھے۔ شوٹنگ کے بعد جتنا وقت ملتا تھا ہم وہی ساتھ گزارتے تھے۔’
روینہ ٹنڈن کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنیتا نےبتایا کہ،’روینہ آج بھی گووندا کو کہتی ہے کہ اگر تُو مجھے پہلے ملتا تو میں تیرے سے شادی کرتی۔تو اس بات پر میں نے روینہ سے کہالے جا، پتا چلے گا تجھے۔