ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو میں 276 کلو وزنی ٹیونا مچھلی 13 لاکھ ڈالر میں فروخت

ٹوکیو میں 276 کلو وزنی ٹیونا مچھلی 13 لاکھ ڈالر میں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ٹوکیو میں ایک ٹیونا مچھلی 276 کلو وزنی 13 لاکھ ڈالر (تقریباً 36 کروڑ 14 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی ہے،  جس نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مچھلی اپنے وزن اور قیمت کے اعتبار سے ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب رہی۔

رپورٹس کے مطابق 2019 میں یہ ریکارڈ 31 لاکھ ڈالر کے ساتھ بنایا گیا تھا، مگر اس بار یہ قیمت اس سے کہیں زیادہ رہی۔ اس فروخت کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ اس کا معیار اور نایاب ہونا بھی ہو سکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ  اس وقت دنیا میں 80 سے زائد ریاستوں کے پاس ٹونا مچھلی کی فشریز موجود ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں پکڑے جانے کے باوجودبحر ہند اور بحرالکاہل میں ٹونا مچھلی کی پیداوار بڑھتی جار ہی ہے۔ دوسری جانب  پاکستان کے پانیوں میں اس کی عام طور سے اور زیادہ دیکھی جانی والی 4 اقسام موجود ہیں۔  یلو فِن ٹونا (Yellowfin Tuna), بلو فِن ٹونا (Bluefinfin Tuna),بونیٹو (Bonito),بِگ آئی ٹونا (bigeye Tuna) .ان   چار اقسام میں بلو فِن ٹونا بہت کم نظر آتی ہے جبکہ باقی 3 اقسام عام ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی مچھلیاں، خاص طور سے ٹونا، سامن اور دیگر چکنی مچھلیوں میں اومیگا تھری ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغی اور دل کے امراض کے علاوہ انسانی جسم کے مختلف اعضا کے لئے بہت فائدے مند ہے۔انسانی صحت کے لئے مچھلی کا گوشت اورتیل بہت ہی مفید ہے مثلا دل کے امراض کو لیسٹر ول، وزن کا بڑھنا، ڈپریشن، کینسر ،آنکھ کی تکالیف، جلد، زخم اور دوسرے بہت سارے امراض میں مچھلی کا تیل بہت ہی مفید ہوتا ہے کیونکہ مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا دل کے امراض میں ایک بہت مفید چیز ہے

واضح  رہے کہ 2 مئی کو دنیا بھر میں ورلڈ ٹوناڈے کے طورپر  بھی منایا جاتاہے ۔ اس دن کو 2016 ء میں جنرل اسمبلی کی قراردادمیں نامزد کیا گیا تھا۔ بہت سے ممالک غذائی ضروریات اورغذائی تحفظ کے لئے ٹونا مچھلی کے ذرائع پر انحصار کرتے ہیں ۔