سٹی42:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب سے خود بھی رابطہ کیا۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کی خیریت دریافت کی،صائم ایوب کی صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کرینگے، صائم ایوب کی لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے ہوگئی۔
پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں،ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔
صائم ایوب سٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں،صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے،صائم ایوب کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے، امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔