ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں 87ملین روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی

گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں 87ملین روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: پی ٹی آئی دور میں گجرات میں بغیر قانونی تقاضوں کےترقیاتی منصوبوں کا انکشاف، قانونی تقاضوں کے بغیر ترقیاتی منصوبوں میں 87ملین روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی۔

پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے گجرات میں 87 ملین کی مالی مدد عنوانی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا,مالی بے ضابطگی چھپانے کے لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن گجرات کا بغیر منظوری کے پی سی ون جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے.
1.50 ملین روپے سے زائد رقم کے لئے پی سی ون تیار کیا جانا ضروری ہے,87 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی مالی سال 2019.20 میں کی گئیں۔
ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پی سی ون کی منظوری دی ہی نہیں نہ ہی ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پی سی ون دیکھا،ترقیاتی منصوبوں کے لئے ضروری دستاویزات کے تقاضے بھی پورے نہ کئے گئے۔