حسن علی:ایم پی اےشعیب صدیقی کا لاہور کے حلقہ پی پی149کا دورہ، مختلف مقامات پر 3 تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔
یوسی 165 غوث پارک، حق باہو چوک و دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا اجرا کیا گیا۔ ایم پی اے شعیب صدیقی نے بتایا کہ لاہورشہر میں تعمیراتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے،گلیوں کی خستہ حالی اور نکاسی آب کی بحالی سمیت دیگر منصوبے مکمل ہونگے۔
علاقہ مکینوں نے ایم پی اے شعیب صدیقی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یو سی 165 چوہدری عبدالغفار، حافظ سلیم ،مہر محمد ریاض، ملک فیاض، مہر غلام حسین، اخلاق احمد ،بشارت علی نوید امجد، عبدالستار، حاجی عقیل، شہزاد جٹ، راجا زاہد ،آفتاب احمد، شہزاد کمانڈو، حافظ عامر، احسن جٹ، گوہر ریاض سمیتعارف راہی،عمیر احد ملک سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔