ویب ڈیسک: شادی کی خبروں کی مسلسل تردید کے بعد اچانک منظر عام پر آنے والی پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر نے جہاں تہلکہ مچادیا وہیں شادی کی اصل حقیقت اور دولہے کی مکمل تفصیلات نامور میزبان یاسر شامی کے منظر عام پر لاتے ہی صارفین دنگ رہ گئے۔
اداکارہ نے نکاح کی تقریب کا انعقاد دبئی میں کیا۔ اس سادہ سی تقریب میں دوست اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ اداکارہ کے دولہا کی بات کریں تو دبئی میں منعقد نکاح کی تقریب میں اداکارہ نیلم منیر کے دولہا کو اپنے نکاح کے موقع پر روایتی عربی جوڑا پہنے دیکھا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کا تعلق متحدہ عرب عمارات سے ہے۔
ان دنوں اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر کا ہر جانب بول بولا ہے۔ اس دوران جہاں مداح اداکارہ کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں کئی صارفین دولہا کی تلاش میں سوشل میڈیا اسکرول کرتے نظر آئے تاہم ابھی مداح دولہا پر تبصرے کر ہی رہے تھے کہ اس شادی کی اصل حقیقت اور دولہا کی مکمل تفصیلات نامور میزبان یاسر شامی منظر عام پر لے آئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میزبان یاسر شامی نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کادعویٰ تھا کہ نیلم منیر نے جس عربی شخص کو اپنا ہمسفر منتخب کیا ہے اس کا نام محمد راشد ہے جن سے اداکارہ سے محبت کی شادی ہے۔
یاسر شامی کے مطابق محمد راشد کے انسٹاگرام پروفائل پر نظر ڈالی جائے تو ان کے اکاؤنٹ پر 4ہزار 15 فالوورز موجود ہیں جبکہ خود انہوں نے صرف 131 لوگوں کو فالو بیک کیا ہوا ہے۔ محمد راشد کوئی امیر ترین برنس مین نہیں بلکہ پیشہ ورانہ طور پر وہ دبئی کی سی آئی ڈی پولیس کے ایک ڈیپارٹمنٹ میں شرطہ ہیں۔
یاسر شامی کے مطابق راشد اور نیلم کی شادی حالیہ نہیں بلکہ دسمبر 2024 میں ہوئی تھی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
میزبان کا مزید کہنا تھا کہ، عام طور پر دبئی میں 2سے 3 سال تک سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں کوئی بھی شرطہ کام کرتا ہے تو اسکی ماہانہ تنخواہ 13 ہزار درہم ہوتی ہے جو پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً 10 لاکھ بنتی ہے جو تجربے کے حساب سے بڑھتی رہتی ہے اور اب شادی کے بعد نیلم منیر کو دبئی سے خریداری پر شوہر کی بدولت خصوصی رعایت ملے گی۔ علاوہ ازیں ان کا ہیلتھ انشورنس، چائلڈ انشورنس بھی شامل ہے جبکہ سعودی قانون کے مطابق اب ہائی پروفائل لوگوں کو سعودی شہریت بھی ملے گیجو شاید اب نیلم منیر کا بھی نصیب بن جائے۔