ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ میرب علی کی شادی سے متعلق کیا رائے؟

اداکارہ میرب علی کی شادی سے متعلق کیا رائے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ماڈل و اداکارہ میرب علی نے کہا ہے کہ وہ یک طرفہ محبت پر یقین رکھتی ہیں نہ کبھی انہیں ایسی محبت ہوئی ہے البتہ جب کوئی دو افراد دو طرفہ محبت میں مبتلا ہوجائیں تو انہیں فوراً شادی کرلینی چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ میرب علی نے گزشتہ دنوں نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی گھریلو لائف، اپنےکیریئر سے سے متعلق کھل کر بات کی، اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے گھر میں  جنات کی موجودگی سے متعلق جو ویڈیو بنائی تھی وہ حقیقی تھی، ان کے گھر میں واقعی جنات یا نظر نہ آنے والی مخلوقات کا سایہ ہے۔

میرب علی نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں گلوکار سجاد علی کے گانے میں ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، بچپن میں انہیں ٹائیفائیڈ ہو گیا تھا وہ جس لیڈی ڈاکٹر سے صبح و شام ڈرپس لگواتی تھیں انہوں نے انہیں سجاد علی کے گانے کی ویڈیو کے لیے آڈیشن دینے کا کہا اور انہیں وہاں ویڈیو بنا کر بھیجنے کی ہدایت کی۔

اس وقت ان کی عمر 15 یا 16 برس تھی اور انہوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی ویڈیو بنا کر بھیج دی جس پر ان کا انتخاب ہوگیا اور پھر آڈیشن کے بعد انہیں منتخب کر لیا گیا۔

میرب علی کے مطابق پروڈیوسر ثنا شاہنواز نے دیکھیں تو ان سے ڈرامے ’صنف آہن‘ کے لیے رابطہ کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’صنف آہن‘ ان کا پہلا ڈرامہ تھا جس میں انہوں نے پختون لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، مذکورہ ڈرامے کے بعد انہوں نے اداکاری بھی شروع کردی،حال ہی میں ان کا ڈرامہ ’فرار‘ کافی پسند کیا جا رہا ہے اور مذکورہ ڈرامے میں بھی انہوں نے پختون لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں ایکشن اور تھرلر فلم میں کام کی پیشکش ہو۔

محبت اور شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے میرب علی نے بتایا کہ وہ یک طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتیں، ایسی محبت کرنی ہی نہیں چاہیے، ایسی محبت کا کیا فائدہ جو عزت نہ دے۔

دو طرفہ محبت اچھی ہوتی ہے اور جب بھی کسی کو ایسی محبت ہوجائے تو ایسے افراد کو فوری طور پر شادی کرلینی چاہیے۔