عابد چودھری:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سےپولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شہید کانسٹیبل اسحاق احمد کے اہل خانہ کو گھر دے دیا ، رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل اسحاق احمد کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا ہے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق نجی ہاؤسنگ سکیم رحیم یار خان میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔
کانسٹیبل اسحاق احمد نےکراس فائرنگ کے دوران جام شہادت نوش کیا،شہید کانسٹیبل اسحاق احمد کے لواحقین میں اہلیہ اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کانسٹیبل اسحاق احمد شہید کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔