ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل برسیں گے یا ہو گا سموگ کا راج؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

بادل برسیں گے یا ہو گا سموگ کا راج؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ،گلگت بلتستان، کشمیر ، مری اورگلیات میں بارش اورپہا ڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم  پنجاب کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں  درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

 شہر  لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ دھند نے شہر کا منظر دھندلا دیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہریوں کو شدید دھند اور سرد موسم سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے، لاہور عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جوہر ٹاؤن 326، ڈی ایچ اے 261، شاہراہ قائداعظم 178 اور یو ایس کونسلٹ 227 ریکارڈ کیے گئے۔

 شہر قائد میں گزشتہ شام سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی حالیہ لہر آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے  جبکہ دن کے اوقات میں بھی ٹھنڈ محسوس کی جائے گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے جبکہ  ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ شمالی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔  کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان میں کراچی کا آلودگی کی فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔

اپردیر شہر سمیت مختلف علاقوں میں رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑی علاقوں جیسے گوالدئی ، ڈوگدرہ اور گانشال میں3 سے 4 فٹ  تک برف پڑ چکی ہے، جس سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔شرینگل کے 52 دیہات کی بجلی گذشتہ شام سے بند ہو گئی ہے، جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ برفباری دیکھنے کے لئے لواری ٹنل میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ 

دوسری جانب  اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواکے اضلاع      چترال، دیر، سوات، کو ہستان ، با جوڑ ،خیبر، شانگلہ، بونیر،بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد ،صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ ، کوہاٹ، کرک،کرم، اورکزئی اوروزیرستان میں بارش/ برفباری کا امکان ہے ۔تاہم بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

 ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال،میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین ،نارووال ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اورلاہور میں ہلکی بارش / بونداباندی جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں بارش/برفباری متوقع ہےا وکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد ،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنےکا امکان  ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے  تاہم  سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجو دارو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد/مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش / برفباری کا امکان ہے۔