ویب ڈیسک: بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے آسٹریلوی فینز کو غصہ دلانے والے اشارے کیے گئے،ویرات کوہلی نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی طرف اشارے کر کے اشتعال دلایا، انہوں نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سینڈ پیپر اسٹائل میں تماشائیوں کی طرف اشارے کیے۔
سڈنی ٹیسٹ میں کھیل کے تیسرے روز ویرات کوہلی قائم مقام کپتان تھے تماشائیوں نے ان کو دیکھ کر شور مچایا،جواب میں ویرات کوہلی نے 2018ء کے آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی تماشائیوں کو یاد دلائی۔
ویرات کوہلی نے اپنی جیبیں دکھا کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان جیب خالی ہے، اس میں سینڈ پیپر نہیں ہے،سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو کہا گیا کہ وہ ہر وقت توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے تماشائیوں کو بلاوجہ ناراض کرنے کی کوشش کی،بورڈ گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچز تنازعات اور مختلف واقعات سے بھرپور رہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے،5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔