ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں

دنیا کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کی معمر ترین خاتون ٹومیکو ایتوکا 116 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،جاپان کی معمر خاتون کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اگست 2024 میں دنیا کی سب سے بڑی عمر کی خاتون قرار دیا تھا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ایتوکا کی وفات کے بعد دنیا کی سب سے معمر شخصیت کا اعزاز برازیل کی نن ماریا لوئز کو مل گیاہے جو جاپانی خاتون سے صرف 16 دن چھوٹی ہیں۔ جاپان کے شہر آشیا کی 116 سالہ ایتوکا 29 دسمبر کو نرسنگ ہوم میں وفات پا گئیں۔  
ایتوکا 23 مئی 1908 کو اوساکا میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کی عمر نے دنیا کی سب سے معمر شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کیا, وہ 2019 سے نرسنگ ہوم میں مقیم تھیں اور ان کے چار بچے اور پانچ پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔  
ایتوکا نے دونوں عالمی جنگیں، وبائی امراض، اور ٹیکنالوجی کی بڑی ترقی کا دور دیکھا تھا۔  
جاپان میں خواتین کی طویل عمر کا رجحان ہے اور وہاں 95 ہزار افراد کی عمر سو سال سے زیادہ ہے جن میں 88 فیصد خواتین ہیں.
جاپان میں بڑھتی معمر آبادی اور سکڑتی افرادی قوت سے ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایشیا کے میئر نے ایتوکا کی طویل زندگی کو حوصلہ اور امید کا ذریعہ قرار دیا۔ 
ایتوکا کو کیلے اور دودھ سے بنے مشروب ’کالپس‘ پسند تھے، جبکہ جاپان کی 12 کروڑ 40 لاکھ کی آبادی میں ایک تہائی افراد 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں۔