ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیدیا۔
معروف کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما نے 'اسٹار اسپورٹس' سے بات کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔
روہت شرما کا کہنا تھا 'سڈنی ٹیسٹ سے باہر رہنے کے فیصلے کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں سمجھا جانا چاہیے'۔
میڈیا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'مائیک، قلم یا لیپ ٹاپ رکھنے والے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کسی کھلاڑی کو کب ریٹائر ہونا چاہیے'۔
روہت شرما نے کہا کہ 'باہر بیٹھے لوگ یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ مجھے کب باہر بیٹھنا چاہیے، کب کپتانی کرنی چاہیے، میں ایک سمجھدار انسان ہوں، بالغ ہوں اور دو بچوں کا باپ ہوں، تو میں جانتا ہوں کہ کب کیا فیصلہ کرنا ہے'۔