ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمیر افضل:  شہر  لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی نے  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

 کوٹ لکھپت، جوہر ٹاؤن اور کینال روڈ میں بارش جبکہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار اور چونگی امر سدھو میں بوندا باندی ہوئی۔ بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوا اور لاہور دھند کی لپیٹ میں آ گیا، جس سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور بتایا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث لاہور عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر آ گیا۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ کی گئی، جبکہ جوہر ٹاؤن میں 326، ڈی ایچ اے میں 261 اور شاہراہ قائداعظم پر 178 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

ماہرین نے  شہریوں کو موسم کی شدت اور دھند سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔