قطر میں مذاکرات؛ اسرائیل میں حماس سے ڈیل کیلئے دباؤمیں اضافہ

5 Jan, 2025 | 03:24 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیل میں اس ہفتے کی چھٹی کے روز یرغمالیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ ڈیل کے لئے حکومت پر دباؤ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ یہ دباؤ اس وقت سامنے آ رہا ہے جب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے نمائندے ثالثوں کی مدد سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی  حماس سے واپسی کے لئے مذاکرات کے نئے دور کے لئے بیٹھ رہے ہیں۔ 

 ہمیں معجزہ کی نہیں، ہمیں عمل کی ضرورت ہے
یروشلم میں ہفتہ کے روز یرغمالیوں کی رہائی کے لئے احتجاج کے دوران گزشتہ ہفتے غزہ میں جنگ کے دوران مارے جانے والے ایک نوجوان فوجی کے باپ نے تقریر کی اور کہا، ہمیں کسی معجزہ کی نہیں عمل کی ضرورت ہے۔ تینس دسمبر کو غزہ میں مارے گئےسٹاف سارجنٹ یوول شوہم،کے  والد   ایفی شوہم نے اپنے بیٹے کے آخری دنوں کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ میں حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کے لئے فوری ڈیل کا مطالبہ کیا۔ 

یوول شوہم کے والد ایفی شوہم حکومت مخالف  تحریک کےایک سرکردہ کارکن ہیں۔ 

ہفتے کیے روز یروشلم میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والوں کے  اسٹیج سے، منتظمین نے گزشتہ ہفتے ایفی شوہم کے اپنے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے ایک کلپ اسکرین کیا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ باقی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرے۔

"میرے پیارے بیٹے کی تازہ قبر پر،  میں تم سے مطالبہ کرتا ہوں، اس کے نام پر اور بہت سے دوسرے لوگوں کے نام پر، ایک ڈیل کرنے کا،" شوہم نے اپنے بیٹے کے جنازے میں کہا۔

نومبر 2023 کی جنگ بندی کے دوران رہائی پانے والے سابق یرغمال اوفیر اینجل کے والد Yoav Engel  نے بھی نیتن یاہو کے گھر کے باہر جمع  ہجوم سے بات کی۔ 

"کچھ ہی دیر پہلے یہ ہنوکاہ - معجزات کا تہوار  تمام ہوا، لیکن افسوس کہ کوئی معجزہ نہیں ہوا۔ ہمیں کسی معجزے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں ایک فیصلہ اور عمل کی ضرورت ہے،‘‘ اینجل نے احتجاج کرنے والوں سے گفتگو میں کہا۔


سابق یرغمالی: 'ہمیں یرغمالیوں کے معاہدے پر رہنے کا کوئی استحقاق نہیں'

حماس کی قید  سے زندہ بچا لئے جانے والے یرغمالی الموگ میر جان نے ہفتے کے روز تل ابیب میں یرغمالیوں کے چوک پر ہونے والی ریلی میں سینکڑوں لوگوں کے ہجوم کو بتایا کہ "246 دنوں تک مجھ سے ہر بنیادی انسانی حق چھین لیا گیا۔"  آٹھ ماہ تک میں غزہ میں قید، پابند سلاسل، جسمانی اور ذہنی طور پر ٹوٹا ہوا تھا۔ "آٹھ مہینے جس میں میں نے اپنی روح اور امید کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کی، جو مشکل ترین لمحات میں بھی نہیں بجھ سکی۔"

میر جان نے کہا کہ وہ "اس ہاتھ کو کبھی نہیں بھولیں گے جس نے میری جان بچائی" جون میں جب اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے انہیں اور تین دیگر یرغمالیوں کو غزہ سے بازیاب کرایا تھا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ "یرغمالیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہاتھ بڑھایا جانا  ڈیل ہے جس پر دستخط ہونے چاہئیں۔" "ان کی جان بچانے کی ڈیل، ہماری ساری زندگیاں بچانے کا سودا۔"

 میر جان نے کہا  "میں واقعی پوچھتا ہوں اور حیران ہوں کہ ہماری قیادت کیا کر رہی ہے۔"  "کیا آپ، ہمارے ملک کے رہنما، وہ 'کام' کر رہے ہیں جو بطور منتخب عہدیدار آپ کو کرنا لازم ہے"

انہوں نے کہا کہ "انہیں رہا کرنے کا معاہدہ میز پر ہے، اور ہمارے پاس تاخیر کرنے کا استحقاق نہیں ہے۔"

مزیدخبریں