آسٹریا حکومتی اتحاد بکھرنے سے حکومت ٹوٹنےکے دہانے پر، چانسلر کے استعفے کا اعلان

5 Jan, 2025 | 02:33 AM

سٹی42: جرمنی کے بعد آسٹریا کمیں بھی حکومتی اتحاد ٹوٹ گیا اور   قدامت پسند چانسلر کارل نیہمر  پارلیمنٹ میں اکثریت کی حمایت کھونے کے سبب استعفیٰ دینے پر مجبور ہو گئے۔کارل نیمر نے اعلان کیا ہے کہ  وہ اہم معاملات پر اختلاف رائے کے نتیجہ میں سوشل ڈیموکریٹس کے ساتھ اتحاد کی بات چیت ختم کرنے کے بعد "آنے والے دنوں میں" مستعفی ہو جائیں گے۔

چانسلر کارل نیمر کا استعفیٰ دینے کا حیران کن اقدام آسٹریا میں سنیپ پولز  کا باعث بن سکتا ہے - یا قدامت پسند انتہائی دائیں بازو کے ساتھ بات چیت کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ قدامت پسندوں نے ستمبر میں قومی انتخابات جیتے لیکن حتمی اکثریت حاصل نہیں کر سکے تھے۔ کارل نیمر کو حکومت بنانے کے لئے سوشل ڈیموکریٹس کی حمایت مل گئی تھی لیکن یہ اتحاد چند ماہ ہی چل پایا۔

نیمر نے استعفے دینے کا اعلان ایک ویڈیو پیغام اور اس کے ساتھ شائع کردہ بیان میں کیا۔

"اتحاد کے مذاکرات کے ٹوٹنے کے بعد میں مندرجہ ذیل کام کرنے جا رہا ہوں: میں آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کے چانسلر اور پارٹی چیئرمین دونوں کے عہدے سے سبکدوش ہو جاؤں گا اور ایک منظم تبدیلی کو ممکن بناؤں گا،"  نیمر نے ویڈیو میں کہا۔

یہ پیش رفت آسٹریا کی لبرل پارٹی کے تین جماعتی مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات سے دستبردار ہونے کے صرف ایک دن بعد ہوئی ہے۔

اس سے پہلے آسٹریا کے پڑوسی جرمنی میں چانسلر اولف شلز نے اپنی اتحادی  جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ پالیسیوں پر اختلافات کے باعث نئے الیکشن کی طرف جانے کا اعلان کر دیا تھا۔ وہ آئندہ الیکشن کے بعد منتخب چانسلر کے آنے تک یا خود اپنے دوبارہ انتخاب تک کئیر ٹیکر چانسلر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں