سٹی42: حماس نے اسرائیل کی سرحدی چوکی سے 7اکتوبر 2023 کو یرغمال بنائی گئی فوجی اہلکار خواتین میں سے ایک 19 سالہ خاتون فوجی کی ویڈیو گزشتہ روز ریلیز کی جس میں اسے اپنی رہائی کے لئے التجا کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو نے اسرائیل کے اندر شدید ردعمل کو جنم دیا، حکومت سے یرغمالیوں کی فوری رہائی کے مطالبہ کو لے کر مزید احتجاجی مظاہرے گئے گئے ،دوسری طرف آج غزہ میں اسرائیل نے مسلسل ہوائی حملے کئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 25 افراد مارے گئے ہیں۔
الجزیرہ نیوز نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج نے آج صبح سے غزہ کی پٹی پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔
غزہ کے طول و عرض میں فضائی حملوں کے درمیاناسرائیل نے غزہ شہر کو بھی نشانہ بنایا ۔
الجزیرہ نیوز نے اپنے لائیو بلاگ میں بتایا کہ شمالی غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ میں انڈونیشیا کا ہسپتال عملاً بند ہو گیا ہے۔
الجزیرہ نیوز نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی 4 جنوری 2025 کو غزہ شہر میں گھروں پر اسرائیلی حملے کے مقام پر جمع ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورس نے غزہ میں ہسپتال خالی کرنے کے احکامات جاری کئے ہسپتال کے عملہ نے اسرائیل سے طبی سہولیات کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں انڈونیشیا کا ہسپتال اب مریضوں یا زخمیوں کا علاج نہیں کر رہا ہے۔ اسرائیل نے آج شمال میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 30 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
حماس کے مسلح ونگ، قسام بریگیڈز نے حال ہی میں ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی اسیر لیری الباگ کو دکھایا گیا ہے، جب اسرائیلی اسیروں کی رہائی کے لیے معاہدے کا مطالبہ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
وفا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ غزہ شہر میں، اسرائیلی جیٹ طیاروں کے شیخ رضوان اور ابو اسکندر کے محلوں میں دو گھروں کو نشانہ بنانے کے بعد متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ نے غزہ شہر پر اسرائیلی حملے کے بعد کیایک فوٹیج کی توثیق کی ہے جب فلسطینی رہائشی عمارت کے پیچھے سرمئی دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھ رہے ہیں۔
الجزیرہ نیوز نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں صلاح الدین اسٹریٹ کو بھی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہوائی حملے کا نشانہ بنایا
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ میں صلاح الدین اسٹریٹ کے علاقے کو "حماس کے دہشت گردوں" پر رات کے وقت حملہ کرنے کے لیے نشانہ بنایا۔
آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر مزید کہا کہ فضائیہ نےہفتہ کے روز دن کے اوائل میں وسطی غزہ میں دیر البلاح میں ایک کار میں حماس کے چار ارکان پر حملہ کیا۔