پی ایس ایل10؛  جن کو رکھنا تھا رکھ لیا، جن کو چھوڑنا تھا چھوڑ دیا

5 Jan, 2025 | 01:48 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  پی ایس ایل  کے دسویں ایڈیشن میں فینز کو اپنی پسندیدہ ٹیموں ک ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور ک پشاور زلمی کے سات سات پرانے کھلاڑیوں کا کھیل دیکھنے کو ملے گا اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز، اسلام آباد یونائٹڈ، لاہور قلندرز کے فینز کو پرانے والے آٹح آٹھ پلئیرز کا کھیل دوبارہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ پی ایس ایل کے دسوین ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی سے پہلے تمام ٹیموں نے موجودہ کھلاڑیوں میں سے جن کو رکھنا تھا رکھ لیا، جن کو جواب دیا ان کے نام اناؤنس کر دیئے۔

اہم ڈراپ آؤٹ کوئٹہ گلیڈئیٹرز میں سامنے آیا جس نے  ٹرافی دلوانے والے سابق کیپٹن سرفراز احمد سے طویل رفاقت تمام کر ڈالی۔
  پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق ہر ٹیم کو  گزشتہ ایڈیشن مین  کھیلنے والے پلئیرز مین سے صرف 8 کو رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ ہفتہ کے روز  پاکستان سُپر لیگ 10 کیلئے تمام 6 فرنچائزز نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

تین فرنچائزز اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آٹھ، آٹھ کھلاڑی برقرار رکھے۔  کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے سات، سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو گلیڈئیٹرزدسویں ایڈیشن مین نہیں کھلا رہے۔ گزشتہ ایڈیشن میں سرفراد کو کیپٹینسی سے ہٹایا گیا تھا، اس مرتبہ ٹیم سے ہی ہتا دیا گیا۔  پی ایس ایل نائن میں سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو کپتان تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو 9 برس بعد  الگ کیا ۔ ۔ 

 سینئیر موسٹ شعیب ملک  دسویں ایڈیشن کے لئے  کراچی کنگز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا، پی ایس ایل ٹین کیلئے 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے ڈرافٹ سائن کیا ہے، ایونٹ 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں