سٹی42: آج ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات بھی دھند نے موٹر ویز بند کروا دیں۔
موٹر وے پولیس نے دھند کے باعث ایم 11،ایم 3اور ایم 2ٹریفک کیلئے بند کروا دی ہیں۔ ،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11، ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سےسمندری تک بند کردی گئی۔ ایم 2 کو بھی بند کر دیا گیا۔
جو سڑکیں موٹر وے پولیس کے کنٹرول مین نہیں ہیں وہاں ٹریفک معمولی دشواری کے ساتھ چل رہی ہے۔ جی ٹی روڈ، گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ، لاہور شیخوپورہ روڈ، شیخوپورہ سے فیصل آباد کی سڑک ان سڑکوں مین شامل ہیں جہاں ٹریفک معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ جن علاقوں میں سڑکیں دھند کی زیادتی کی زد میں ہیں وہاں ٹریفک قدرے سست روی سے چل رہا ہے۔