اویس کیانی: ایوانِ بالا میں انتخابات کے التوا کے حق میں قرارداد کی منظوری کے دوران کورم کی نشاندہی نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے اپنے سینیٹر گردیپ سنگھ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ۔
سینیٹر گردیپ سنگھ کو اظہار وجوہ کا نوٹس عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ سینیٹر گردیپ سنگھ سے 3 روز میں تحریری طور پر جواب طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹر گردیپ سنگھ انتخابات کے التواء کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کے دوران ایوان میں موجود تھے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر گردیپ سنگھ وضاحت کریں کہ ایوان میں موجود ہوتے ہوئے انہوں نے کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی۔یہ بھی وضاحت کریں کہ انہوں نے انتخابات کے التوا کیلئے آنے والی قرارداد کی مخالفت کیوں نہیں کی۔نوٹس مین کہا گیا ہے کہ جواب نہ دیا یا ان کا جواب تسلّی بخش نہ ہوا تو تحریکی قواعد و ضوابط کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔