الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد پر خاموشی، پیپلز پارٹی نے سینیٹر کو شوکاز نوٹس بھیج دیا

5 Jan, 2024 | 10:44 PM

عثمان خان: انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق قرار داد کی مخالفت نہ کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے سینیٹر کو شوکار نوٹس جاری کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سینیٹر میں الیکشن 2024 ملتوی کرنے کی قرار داد کی مخالفت نہ کرنے پر  پیپلزپارٹی نے سینیٹر بہرامند تنگی کو  شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ 

 آپ پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایوان بالا میں دلاور خان کی قرار داد پیشہوئی تو  آپ ایوان میں موجود تھے، قرارداد پیش کرتے وقت آپ نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی،آپ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزیدخبریں