الیکشن2024؛ مسلم لیگ نون کا دو ٹوک فیصلہ سامنے آ گیا

5 Jan, 2024 | 10:36 PM

سٹی42: مسلم لیگ نون نے الیکشن 2024 میں تاخیر کرنے کی سینیٹ کی قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کا دوٹوک فیصلہ ہے کہ 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہوں۔

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ  الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ عوام 8 فروری کو اپنی رائے کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ اچھے دنوں کے آغاز کو ووٹ پھر نواز کو!!

مزیدخبریں