سٹی42: مسلم لیگ نون نے الیکشن 2024 میں تاخیر کرنے کی سینیٹ کی قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کا دوٹوک فیصلہ ہے کہ 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہوں۔
مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ عوام 8 فروری کو اپنی رائے کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ اچھے دنوں کے آغاز کو ووٹ پھر نواز کو!!
مسلم لیگ(ن) کا دوٹوک فیصلہ ہے کہ 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہوں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ عوام 8 فروری کو اپنی رائے کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ اچھے دنوں کے آغاز…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 5, 2024
مریم اورنگزیب کی اس پوسٹ پر صحافی مطیع اللہ جان نے سوال کیا ،"اگر الیکشن ۸ فروری کو نہ ہوئے تو ن لیگ اِسے سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی ؟" اس سوال کا مریم اورنگزیب نے کوئی جواب نہیں دیا تاہم مسلم لیگ نون کے ناقد ین نے مطیع اللہ جان کی اس پوسٹ پر سو کے لگ بھگ جواب پوسٹ کئے جن میں سے کچھ استہزائیہ تھے۔
اگر الیکشن ۸ فروری کو نہ ہوئے تو ن لیگ اِسے سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی ؟
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) January 5, 2024