ملتان میں مسلم لیگ نون اور لبیک کے ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

5 Jan, 2024 | 08:56 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے پی پی 275 کے ٹکٹ ہولڈر سردار عبداللہ بدانی، ابوبکر کلنگ، تحریک لبیک پی پی 246 کے ٹکٹ ہولڈر میاں یوسف عباسی اور کئی دوسرے اہم سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق ناظم بہاولپور ملک عبدالمجید چنڑ، ملک اسامہ ایڈوکیٹ ، ملک ممتاز چنڑ، سابق ایم پی اے ملک عبدالعزیز کلنگ، مسلم لیگ (ن) کے پی پی 275 کے ٹکٹ ہولڈر سردار عبداللہ بدانی، ابوبکر کلنگ، تحریک لبیک پی پی 246 کے ٹکٹ ہولڈر میاں یوسف عباسی، مسلم لیگ (ن) ملتان کی رہنما روبینہ شاہین، مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے خان محمد جتوئی اور کئی دیگر  سیاسی کارکنوں نے پی پی پی میں شامل ہونے کا رسمی اعلان کیا۔

مزیدخبریں