شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96 ویں سالگرہ، ملک بھر میں سینکڑوں کیک کاٹے گئے

5 Jan, 2024 | 08:33 PM

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96 وین سالگرہ آج ملک بھر میں جوش و خروش سے منائی گئی۔ ملک بھر میں طویل عرصہ کے بعد بھٹو شہید کی سالگرہ پر غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور سینکڑوں تقریبات میں لاکھوں مداحوں اور پیروکاروں نے شہید بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ 

لاہور میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کی کئی تقریبیں ہوئیں جن میں سے سب سے زیادہ دلچسپ تقریب این اے 127 مین ہوئی جہاں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو خود شریک ہوئے۔ اس تقریب کا اہتمام حلقہ این اے 127 کی خواتین نے کیا تھا۔

ملتان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی کئی تقریبات ہوئیں، مرکزی تقریب پیپلز سیکرٹریٹ مین ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی  کے لیڈر، سابق صدر آصف علی زرداری نے خصوصی شرکت کی۔  پیپلز سیکریٹریٹ میں ہونے والی شہید ذولفقار علی بھٹو کی 96ویں یوم پیدائش کی تقریب میں کارکنوں نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نکے ساتھ مل کر قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

 شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کی تقریب میں ہزاروں جیالے شریک تھے۔  تقریب میں جئیے بھٹو ، جئیے بلاول، وزیراعظم بلاول کے پر شگاف نعرے مسلسل لگتے رہے۔ صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پی پی پی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی، صدر پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود و دیگر رہنما تقریب میں موجود تھے۔  صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ میر چنگیز خان جمالی، حنا ربانی کھر، خواجہ رضوان، نتاشہ دولتانہ، عبدالقادر شاہین، محمود حیات ٹوچی خان،  خالد حنیف لودھی، ارتضیٰ محمود، راؤ ساجد و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ملتان: شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کی تقریب… pic.twitter.com/nKL8sJ9I9N

مزیدخبریں