سٹی42: بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری ہونے سے سردی اور خوشی لی لہر دوڑ گئی۔ بلوچستان کے کئی علاقوں میں برف باری سے پنجاب میں بھی سردی کی لہر آنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، زیارت، خاران ، کان مترزئی، خانو زئی، قلات میں برف باری اور بارش ہوئی۔ بارش سے بعض نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ بارش اور برف باری سے بلوچستان مین سردی کی نئی لہر کے ساتھ شہریوں میں کوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
زیارت شہر مین 8 انچ اور پہاڑوں پر 10 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔
بلوچستان کے باقی ماندہ شمالی علاقوں مین بھی آج سرما کی پہلی برف باری ہونے کا امکان ہے۔چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، ژوب، قلات، موسیٰ خیل، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار اور مکران کے ساحلی علاقوں میں مزید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔
زیارت کی وادی میں برفباری سے علاقہ میں ہر طرف برف کی ملکوتی سفیدی چھا گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے زیارت میں برفباری کے بعد کے مناظر کی خوبصورت ویڈیوز شئیر کی ہیں۔
زیارت میں برفباری کے بعد خوبصورت منظر#snowfall #Balochistan #ziarat pic.twitter.com/UqxOTCqy4k
— Danish Murad دانش مراد (@Mee_Danish) January 5, 2024
Last night’s snowfall at Quaid e Azam’s residency in Ziarat, Balochistan ????????#BeautifulPakistan
— Danyal Gilani (@DanyalGilani) January 5, 2024
pic.twitter.com/yNv50oIF2W
بلوچستان کے وسیع علاقہ میں برف باری اور بارش کے سبب سڑکوں پر آمدورفت میں مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔ مستونگ نوشکی روڈ اور دیگر شاہراہوں پر برف باری اور بارش کے باعث ٹریفک کی رفتار بہت کم ہو گئی۔
Mastung Nushki Road
— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) January 5, 2024
Balochistan ????????
Ijaz Jamal Dini#Snowfall pic.twitter.com/L640E9qOgz