لاہور میں تین امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

5 Jan, 2024 | 07:27 PM

ملک اشرف: لاہور میں تین امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے جمعہ کے روز ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور  این اے 130  سے چوہدری محمد اصغر کو قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔  پی پی 170 سے محمد خلفان اور پی پی 157  سے اشرف علی  کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ ریٹرننگ اسفروں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیئے جانے کے خلاف  اپیلوں میں الیکشن  کمیشن اور ریٹرننگ افسران کو فریق بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں