سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان عثمانی شہید

5 Jan, 2024 | 05:29 PM

سٹی42: اسلام آباد میں تھانہ کورال کی حدود میں مولانا مسعودالرحمن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل پر فائرنگ کی گئی جس نتیجے میں علامہ مسعودالرحمن عثمانی  شہید ہوگئے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق غوری ٹاون کے علاقہ میں موٹرسائیکل سواروں نے مولانا مسعود  عثمانی پر فائرنگ کی جس کے بعد مولانا مسعود الرحمن عثمانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی علماء کونسل پاکستان علامہ مسعودالرحمن عثمانی پر غوری ٹاؤن اسلام آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا  تھا جس کے بعد ان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے  مسعودالرحمن عثمانی شہید ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مولانا کے ساتھ ان کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

مزیدخبریں