پی ٹی آئی امیدوار انصر اقبال کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

5 Jan, 2024 | 03:30 PM

Ansa Awais

(ملک اشرف )سرگودھا سے پی ٹی آئی امیدوار انصر اقبال کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق این اے 83،پی پی 73،74،76 سے انصر اقبال کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے ، الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے آر او کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کےفیصلے کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی امیدوار انصر اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور وہ گئی ،الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی امیدوار انصراقبال کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی، جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں پر سماعت کی۔ 

مزیدخبریں