جناح ہاؤس حملہ کیس : 23 روپوش ملزمان اشتہاری قرار

5 Jan, 2024 | 03:21 PM

جمالی۔ انسداد دہشت گردی کورٹ ، جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 23 روپوش ملزمان کواشتہاری قرار دے دیا۔

ملزمان میں حافظ محمد ابرار٫کبیر حسین ٫اعجاز اسلم ٫کلثوم رحمان ٫علی شارق٫حمیدہ بی بی٫ بلال ارشاد ٫ مطیع اللہ ٫حافظ محمد وسیم٫سیاست علی٫محمد وقاص٫ میاں غلام مصطفی ٫نعمان یاسمین٫ قاضی سلیم الرحمان سمیت دیگر شامل ہیں، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چڈھر نے اس کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی، تفتیشی افسرکا کہنا تھا کے  ملزمان کے اشتہارات بھی شائع ہوئے مگر ملزم پیش نہیں ہوئے,

ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوچکے ہیں،ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا جایے استدعا۔

 
 
 

مزیدخبریں