ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان گیند باز عامر جمال نےوسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
فاسٹ بولر عامر جمال آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگ میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، میچ کی پہلی اننگ میں عامر جمال نے 82 رنز بنائے اور 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اس سے قبل وسیم اکرم نے 1990ء میں آسٹریلیا کے خلاف 52 اور 123 رنز کی اننگزکھیلی تھی اور ایک اننگ میں5اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ لی تھی۔ عامر جمال نے یہ ریکارڈ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنایا اور وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں 50 رنز بنانے اور 6 وکٹیں لینے کا سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی آل راؤنڈر ہیں۔