ویب ڈیسک: تیرے بن ڈرامہ سے عروج پہ پہنچنے والی اور حال ہی میں نایاب فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی یمنیٰ زیدی نےشادی کے حوالے سےبتایا کہ میری شخصیت ایسی ہے کہ سب مجھے پسند کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’نایاب‘ کی پروموشن کے لیے آئی ہوئی تھیں۔سوشل میڈیا پر انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہوئی جس میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شادی کے سوال پر کہا کہ ان کی والدہ کے پاس کئی رشتے آتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کسی کو ہاں نہیں کہا۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور پھر رشتہ بھیج دیتے ہیں، یمنیٰ زیدی نے رشتہ بھیجنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں وہ شادی کے سوال سے دور بھاگتی ہیں اور ابھی فلحال شادی نہیں کرنا چاہتی۔
جیون ساتھی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے انسان سے شادی کرنا چاہیں گی جس کے ساتھ باقی کی زندگی ہسنی خوشی گزار سکیں۔