وائٹننگ کریمیں استعمال نہیں کرتا،ماں باپ کی خدمت کرو تو خودبخود سب چمک جاتا؛ علی ظفر

5 Jan, 2024 | 11:25 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: علی ظفر نے اسپیس X(ٹوئٹر)پر اپنے مداح کے پوچھنے پر ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اسکن کو کیسے گلو اور فریش رکھا جا سکتا ہے جس پر مداحوں نے ان کی بے حد تعریف کی۔

علی ظفر پاکستان کے مشہور گلوکار ہےجو کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں۔ علی ظفر نے اسپیس X (ٹوئٹر)پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے نیچے ان کے مداح نے ان سے اسکن گلو کرنے کا راز پوچھا تو انہوں نے جواب میں لکھا؛میں نے کبھی فیئرنس،وائٹننگ اور گلو نامی کریمیں استعمال نہیں کیں لیکن ہاں آپ کو اچھا لوشن اور سن بلاک کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھا سوچو،نیت صاف رکھو، اچھا کھاؤ پیو، روح کو پاک رکھو، غیبت مت کرو،ورزش کرو اور ہاں ماں باپ کی خدمت کرو تو خودبخود سب چمک جائے گا۔

 علی ظفر کے اس جواب کو ان کے مداح نے بہت پسند کیا کہ ہمیں کریموں سے زیادہ اپنے اعمال ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اور جب اعمال ٹھیک ہوں گے تو چہرے پہ خود ہی نور آجائے گا۔

مزیدخبریں